پشین میں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے سلسلے میں ایک اہم مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران مختلف علاقوں میں کاشت کی گئی غیر قانونی پوست افیوان کی فصل کو کامیابی کے ساتھ تلف کر دیا گیا۔محمکہ ایکسائز کے حکام نے یہ کارروائی سنزالہ، کلی تورہ ناوا، کلی شانو اور تحصیل حرمزئی کے مختلف مقامات پر کی گئی، جہاں دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور سخت جغرافیائی ساخت کے باوجود ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔اس مشترکہ آپریشن میں محکمہ ایکسائز، ضلعی انتظامیہ، اینٹی نارکوٹکس فورساے این ایف اور فرنٹیئر کور ایف سی نے حصہ لیا۔
کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر پھیلی ہوئی تقریباً 12 ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا گیا۔ موقعے پر موجود حکام نے کہا کہ فصل کو ختم کرنے کے لیے فضائی نگرانی ایریل آپریشن ٹریکٹر کے ذریعے اور دستی طریقوں کا استعمال کیا گیا، تاکہ کسی بھی جگہ پر موجود فصل باقی نہ رہے۔ مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ٹیموں نے مربوط حکمت عملی کے تحت آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں منشیات کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں اور ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے، تاکہ علاقے کو منشیات سے پاک بنایا جا سکے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔