محمکہ ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس نے قلعہ سیف اللہ میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک بڑی مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں پولیس، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایف سی نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر کاشت کی جانے والی پوست افیون کی فصل کا مکمل خاتمہ کیا گیا ۔موقع پر موجود افسران نے کہا کہ یہ آپریشن بٹوزئی قعلہ سیف اللہ کے علاقے توئیوار میں دو مختلف سائٹس پر کیا گیا۔
سائٹ نمبر 1 پر تقریباً 40 ایکڑ اراضی پر پوست کی کاشت کی گئی تھی جبکہ سائٹ نمبر 2 پر 110 ایکڑ غیر آباد اراضی پر پوست کی فصل موجود تھی افسران نے مزید تفصیلات دیتے ہوے بتایا کہ دونوں مقامات پر کاشت کی آبپاشی ڈیم کے پانی کے ذریعے کی جا رہی تھی۔ مشترکہ ٹیموں نے مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر تقریبا 150 ایکڑ پر مشتمل پوست کی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا۔
اس موقع پر متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے اس قسم کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی، اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ متعلقہ حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے کو منشیات سے پاک بنانے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔